ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دہلی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پرکرائے گئے سروے میں زیادہ تر لوگ کام کاج سے ناخوش 

دہلی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پرکرائے گئے سروے میں زیادہ تر لوگ کام کاج سے ناخوش 

Thu, 16 Feb 2017 11:17:22  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،14؍فروری(ایس اونیوز/آئی ایس انڈیا ) 2017کو دہلی حکومت کی دو سال کی مدت کار مکمل ہو گئی ۔دو سال پہلے جب اسمبلی انتخابات ہوئے تھے ،تو کسی کو یہ یقین نہیں تھا کہ ایک نئی پارٹی 70سیٹوں میں سے 67سیٹ جیت لے گی، لیکن ایسا ہوا اور کیجریوال کی عام آدمی پارٹی نے 67کی سیٹیں جیت کر تاریخ رقم کردی ۔’لوکل سرکل‘ نامی ایک تنظیم نے دہلی حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر سروے کیا۔لوکل سرکل نے اس سروے کے ذریعے 20000سے بھی زیادہ لوگوں سے الگ الگ سوالات پوچھے اورالگ الگ سوال پر 45000ووٹ ملے،ان میں 66فیصد مرد تھے جبکہ 34فیصد خواتین تھیں ۔دہلی کے 41فیصد لوگ پانی کی سپلائی سے خوش نظر آئے، 41فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ دہلی میں پانی کی سپلائی میں بہتری آئی ہے جبکہ 44فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ کوئی بہتری نہیں ہوئی ہے، دو سال پہلے جیسے حالات تھے ، آج بھی حالات ویسے ہی ہیں،جبکہ 15فیصد لوگوں نے دعوی کیا کہ صورتحال پہلے سے زیادہ خراب ہو گئی ہے۔بجلی سپلائی کو لے کر 38فیصد لوگوں نے کہا کہ ان کی کالونی میں بجلی سپلائی اچھی ہوئی ہے جبکہ 48فیصد لوگوں نے کہا کہ بجلی سپلائی میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے اور حالات دو سال پہلے جیسے تھے ویسے ہی ہیں جبکہ 14فیصد لوگوں نے کہا کہ بجلی سپلائی اور خراب ہو گئی ہے۔دارالحکومت کے لوگوں کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کو روکنے کے معاملے میں دہلی حکومت نے اچھا کام کام کیا ہے۔61فیصد لوگوں نے کہا کہ اپنا کام کروانے کے لیے انہیں دہلی حکومت کے کسی بھی محکمہ میں رشوت نہیں دینی پڑی، جبکہ 19فیصد لوگوں نے کہا کہ اپنا کام کروانے کے لیے انہیں رشوت دینی پڑی، 20فیصد لوگوں نے اس سوال کا جواب نہیں دیا۔محلہ کلینک کے معاملے میں لوگوں نے دہلی حکومت کی تعریف کی ہے ، دہلی کے 31فیصد لوگوں نے کہا کہ محلہ کلینک کی وجہ سے صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں بہتری آئی ہے جبکہ 54فیصد لوگوں نے کہا کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔دہلی حکومت تعلیم کو لے کر زیادہ تر وقت بحث میں رہتی ہے اور تعلیم میں اصلاحات کے لیے دہلی حکومت نے کئی قدم بھی اٹھائے ہیں،34فیصد لوگوں نے کہا کہ دہلی حکومت کی کوشش کی وجہ سے تعلیم میں بہتری آئی ہے جبکہ 49فیصد لوگوں کا کہنا کہ کوئی بہتری نہیں ہوئی ہے۔دہلی حکومت نے آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی کئی اقدامات اٹھائے ہیں ، جن میں طاق وجفت فارمولہ جیسے اقدامات شامل ہیں۔دہلی کے 23فیصد لوگوں نے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے قدم کی تعریف کی ہے ، جبکہ 23فیصد لوگوں نے کہا کہ حکومت کی خراب حکمت عملی کی وجہ سے ان اقدامات کا زیادہ فائدہ نہیں ہوا۔دہلی کے 63فیصد لوگوں نے آلودگی پر قابو پانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو کمزور بتایا۔47فیصد لوگوں نے کہا کہ دہلی میں کاروبار شروع کرنا بہت بڑا مسئلہ ہے،جبکہ 18فیصد لوگوں نے کہا کہ دہلی میں کاروبار کرنا آسان ہوتا جا رہا ہے،وہیں 35فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ اس کے بارے میں پر اعتماد نہیں ہے۔سروے میں حکومت کے لیے جو بات مثبت رہی ہے ،وہ یہ ہے کہ دارالحکومت میں بدعنوانی کے معاملات میں کمی آئی ہے،لوگوں کے پانی اور بجلی کا بل کم ہوا ہے، محلہ کلینک کی وجہ سے غریبوں کو فائدہ ہواہے ، نیز سرکاری اسکولوں کو زیادہ فنڈ مل رہا ہے اور سرکاری اسکولوں کی طرف حکومت نے زیادہ توجہ دی ہے۔سروے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وزیر اعلی اور ان کی عام آدمی پارٹی کی تشہیر کرنے کے لیے حکومت اچھی خاصی رقم خرچ کر رہی ہے۔ریاست کی ترقی کے لیے دہلی حکومت مرکز کے ساتھ کام کرنے کے لیے تال میل بنانے کے قابل نہیں ہو پائی ہے اور نہ کوئی کوشش کی جا رہی ہے ۔ریاست میں سلامتی کی سطح میں بہتری نہیں آئی ہے اور خاص طور پر خواتین اب بھی خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں،ریاست کے بنیادی ڈھانچے میں کوئی بڑی بہتری نہیں آئی ہے، ریاست میں عوامی نقل و حمل میں بہتری لانے کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھائے گئے ہیں۔


Share: